Breakfast
Breakfast

Breakfast

سب سے پہلے زندگی میں‌اہمیت ناشتہ رکھتا ہے. اور آج کل کے نوجوان تو ناشتے کی طرف تو آتے ہی نہیں ہیں. اکثر طالبہ سکول میں جاتے ہوئے بہانے بناتے ہیں. کہ ہم کو بھوک نہیں ہے ہم کالج جا کر کھا لیں گے وغیرہ وغیرہ.

وہ یہی سوچتے ہیں کہ ہم سموسے، برگر اور فرائی چپس کھا لیں گے اور یہی معمول بن جاتی ہے. اس وجہ سے اکثر طالبہ اپنی روٹین بنا لیتے ہیں. اور جب پیریڈ لینے جاتے ہیں.تب تو تازہ دم ہوتے ہیں. مگر جیسے ہی پانچواں‌اور چھٹے پیریڈ تک پہنچتے ہیں تو کمزوری محسوس ہونے لگتی ہیں. استاد لیکچر دیتا ہے اور بچہ نڈھال ہوتا جاتا ہے. اور دھیان نہیں دیتا اور یاداشت بھی کمزور ہونے لگتی ہے.

صبح کا ناشتہ کیے بغیر دوپہر کا کھانا کھانے سے انسان کو نیند آتی ہے. اور ایسی نیند آتی ہے کہ برداشت نہیں ہوتی مگر جب سو کر اٹھتے ہیں تو تھکن محسوس ہوتی ہے. یہ تمام شکایات صبح کے ناشتہ نہ کرنے کی صورت میں ہوتا ہے. صبح کا ناشتہ بہت اہمیت کا حامل ہے. فجر کی نماز پڑھ کر آپ با آسانی ناشتہ کر سکتے ہیں. اور آپ سکول کی کتابیں، کاپیاں اور تمام چیزیں رات کو ہی سیٹ کر کے سوئیں اور صبح صرف اٹھ کر ناشتہ آسانی سے کریں.

مصنوعی لبلبہ اب پاکستان میں بھی

ماہرین نے تحقیق کے مطابق بتایا ہے کہ جو خالی پیٹ کام کرتے ہیں. ان کی کارکردگی میں بھی کمی آتی ہے. دماغ کی کمزوری ہونے لگتی ہے اور حاضر دماغ نہیں رہتا. اس کیفیت میں انسان کو مشین اور کوئی گاڑی نہیں چلانی چائیے. اگر کوئی پڑھنے والا ہے تو پڑھائی میں کمزوری ہونے لگتی ہے. اکثر لوگ وزن کم کروانے کے چکر میں صبح کا ناشتہ نہیں کرتے. ناشتہ نہ کرنے والے لوگ چڑچڑا پن کا شکار ہو جاتے ہیں اور ناشتہ کرنے والے چست رہتے ہیں اور ہنستے مسکراتے ہیں.

اکثر لڑکیاں صبح کا ناشتہ وزن کم کرنے کے چکر میں نہیں کرتی اور یہ وہ غلط کرتی ہیں. ان کو صبح اور دوپہر کا کھانا لازمی کھانا چائیے.کیونکہ ہم دن میں بہت سے کام کرتے ہیں وہ سب ہضم ہو جاتا ہے. اس لیے صبح کا ناشتہ لازمی قرار دیا ہے تا کہ انسان چست اور توانا رہتا ہے اور یاداشت بھی برقرار رہتی ہے.

Breakfast is necessary for everyone. Scientist recommend healthy breakfast. And you shouldn’t missed it. It fresh you whole the day.

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Connect with: